جسٹس عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سمیت ہائیکورٹ کے ججز، آئی جی پولیس سندھ  اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے 3 نومبر کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس عقیل احمد کو قائم مقام چیف نامزد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp