پیپلز پارٹی نے پنجاب پر اپنی گرفت کے لیے کام شروع کردیا، بلاول بھٹو

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے لیے کاوشوں کا آغاز کردیا ہے۔

منگل کو لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب بشمول لاہور کو فتح کرنے کب آرہے ہیں تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر ’کام شروع کردیا گیا ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ (الیکشن 2018) میں کراچی اور سندھ میں ن لیگ کے ووٹ کسی اور کو دے دیے گئے تو انہوں نے کسی پارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر الیکشن چوری کا تذکرہ کیے بغیر جواب دیا کہ ’ہم ایسے ہی نہیں کہتے کہ گلی گلی میں شور ہے۔۔۔‘
واضح رہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے زوال کی سب سے بڑی وجہ 1977 کے بعد پارٹی کا پنجاب میں برسرِ اقتدار نہ آنا ہے ۔ سنہ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات اور پھر سنہ 1988 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سے بیدخل ہوگئی تھی اور اس کے پاس سیٹوں کی گنتی کے اعتبار سے وہ عوامی سپورٹ نہیں رہی جو اسے بلاول  کے نانا اور بینظیر بھٹو کے والد اور بانی چیئرمین پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں سنہ 1970 کی دہائی میں حاصل تھی۔ یہاں اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وفاق میں وہی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوتی ہے جسے پنجاب میں خاطر خواہ نشتیں ملی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟