’اپنی بیویوں کو ایئرپورٹ پر چیکنگ سے بھی استثنا اور قوم کی بوڑھی مائیں اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پنجاب پولیس نے چھاپہ مارا ان کی والدہ نے اس چھاپے کے پیچھے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں  عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ خواجہ آصف کے ایما پر میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے ساتھ بد سلوکی کی انتہاء کر دی گئی، میرا گریبان پھاڑ کر مجھے زدو کوب کیا گیا، گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے، یہ سب کچھ خواجہ آصف کے ایماء پر ہوا اور مجھے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلیے کیا گیا، لیکن میں ہر صورت الیکشن لڑوں گی، یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں بطور والدہ آپ سے انصاف چاہتی ہوں، مجھے انصاف دیں، میرا گھر بلڈوزر سے بھی گرا دیں تب بھی خواجہ آصف کا مقابلہ کروں گی، ہتھ کڑیاں لگا دیں چاہے جیل بھیج دیں ، ہر صورت الیکشن لڑوں گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے کہا کہ آج پھر میری بوڑھی والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی انتہاء کر دی گئی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی والدہ سے بدسلوکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی اور صارفین خواتین کے ساتھ بد سلوکی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

منظور نے عثمان ڈار کی والدہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کہ تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’ اپنی بیویوں کی ایئرپورٹ پر چیکنگ سے بھی استثناء دلوائی اور قوم کی بوڑھی مائیں اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘۔

ایک اور ایکس صارف شمسا عابد نے لکھا کہ ’ عثمان بھائی اب اس سے زیادہ ظلم اور زیادتی کیا ہو سکتی ہے آپکے ساتھ؟‘

زاہد خٹک نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ مطلب عثمان ڈار کے پریس کانفرنس سے بھی بات نہیں بنی‘

بعد ازاں پنجاب پولیس نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp