پاکستان تحریک انصاف کی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صنم جاوید کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ صنم جاوید کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں اور کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت دیگر خواتین رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
صنم جاوید کے والد نے کہاکہ صنم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی، جبکہ وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
صنم جاوید اور دیگر خواتین پر جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے کر الزام ہے۔