معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت اور دورِ قرآن کا خصوصی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

دو مقدس مساجد کے امور کی نگران صدارت نے اعلان کیا ہے کہ یہ پروگرام رمضان المبارک کے دوران جاری تعلیمی اور آگاہی مہمات کا حصہ ہے.

’جس کا مقصد عبادت گزاروں کا قرآنِ کریم کے ساتھ تعلق مزید مضبوط بنانا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ: عمرہ زائرین میں 2 لاکھ 40 ہزار قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

اس پروگرام کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو قرآنِ کریم کی اپنی حفظ شدہ آیات کا اعادہ کرنے اور ماہرین کی نگرانی میں تلاوت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے ذریعے مسجدِ نبویؐ کے اندر روحانی اور علمی ماحول کو مزید فروغ دینا ہے۔

ادارے نے پروگرام میں شرکت کے خواہش مند افراد کو آن لائن رجسٹریشن کی دعوت بھی دی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ اسلامی امور نے مدینہ منورہ کی بڑی مساجد میں خواتین کے لیے جامع خدمات کا نظام بھی نافذ کر دیا ہے۔

مزید پڑھین: کجھور کے بارے میں چند دلچسپ حقائق، جن کا جاننا بہت ضروری ہے

اس نظام کے تحت مسجد الخندق، مسجد سید الشہدا اور مسجد قبلتین سمیت اہم مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسجدِ نبویؐ کے مرکزی علاقے اور اس کے اطراف قائم اس نظام کے تحت تربیت یافتہ خواتین عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

جو عبادت گزار خواتین کو دینی رہنمائی، انتظامی معاونت اور محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان