ہم بھی عمران خان والی غلطیاں کر رہے ہیں، مفتاع اسماعیل

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا کام بہت مشکل سے ہو گا ، معیشت کو بچانے کیلئے مزید قربانیاں دینا ہوں گی ، ملک پر بہت مشکل وقت ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ایک سوال ” معیشت کی بحالی کا آج کوئی حل دے رہے ہیں ؟ “ کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت کی صورتحال ایک سال کی غلطی نہیں ،75 سال کا حاصل ہے ، ہم بھی وہی غلطیاں کر رہے ہیں جو عمران خان نے کیں ۔ جب تیل سستا تھا تو سبسڈی دے کر 72 ارب روپے کا نقصان کردیا۔

مفتاع اسماعیل نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ، اٹھارویں ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو اختیارات تو مل گئے لیکن فنڈز نچلی سطح پر نہیں پہنچتے ، صوبے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہے ، سندھ حکومت زرعی ٹیکس جمع نہیں کرتی ، صوبے ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب وفاق 57 فیصد صوبوں کو پیسے دیتا ہے ، پھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی وفاق پیسے دیتا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے دیتا ہے تو سب ملا کر 62، 63 فیصد ہو جاتے ہیں، پیچھے وفاق کے پاس پیسے ہی نہیں ہوتے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب آئی ایم ایف سے قسط آئی تو حفیظ شیخ کو ہٹا دیا گیا، مشرف کے آخری سال میں معیشت کے حجم سے 8 فیصد زیادہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا، وفاقی اخراجات کم کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جب ہمیں کورونا  وبا کے دوران میں آسانی دی ہم نے غلطیاں کیں ،عمران خان کی وجہ سے جیل گیا، میرے آنے سے پہلے دو اور میرے آنے کے بعد ایک غلطی ہوئی، شوکت ترین نے آتے ہی کہا آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ 87 فیصد پاکستانیوں کو کم خوراک ملتی ہے ، ہماری پالیسیاں 75 سال سے غلط ہیں ۔ سندھ ، کے پی ، بلوچستان اور پنجاب میں رہنے والے 70 سال سے بحران میں ہیں ،ایک سکول سے وفاقی کابینہ آرہی ہے تو آپ کو غلط نہیں لگ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp