پاکستان کا مستقبل روشن، ہمارا آئین کوئی ملیشیا بنانے کی اجازت نہیں دیتا، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین کوئی ملیشیا بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کچھ گروہ مذہب، نسل اور زبان کی بنیاد پر تشدد پر اتر آتے ہیں مگر ریاست ہمیشہ آئین و قانون کے تحت چلتی ہے۔

بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، یہاں ہماری آبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہی نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایک فعال جمہوریت ملک میں سیاسی استحکام لاتی ہے، میرا کردار سوا مہینے کے بعد ختم ہو جائے گا مگر اس کے بعد بھی ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ آئندہ 10 سالوں میں چین اور خطے کے دیگر ملکوں میں 36 ٹریلین ڈالر کی تجارت متوقع ہے، دنیا کی ایک بڑی آبادی اس خطے میں رہائش پذیر ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس اکٹھا کرنا اور اس کا موثر انداز میں استعمال بہت ضروری ہے، اس کے بعد ہمیں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہو گا، ہمیں اسکولوں میں داخلے کی شرح کو بڑھانا ہے کیوں کہ علم کے بغیر زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے، ملک کے دیگر علاقوں سے بلوچستان میں مزدوری کے لیے آنے والوں کو کیوں قتل کیا گیا اس کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ہمیں اپنے مسائل کے حوالے سے مختلف فورمز پر بات کرنی چاہیے، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ موجود ہے، وہاں کسی کے جانے پر پابندی تو نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جا رہا، صرف غیرقانونی لوگوں کو واپس بھیج رہے ہیں، ان کا یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل