2 ہزار کلو بارودی مواد کیس میں گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے رئیس گوٹھ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار 3 ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کردیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان نیاز عرف گنک، حمدان اور جلیل احمد کو رئیس گوٹھ حب ریور روڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 دہشت گرد گرفتار، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار کلوگرام بارودی مواد، 30 سے زائد پلاسٹک ڈرم، گیس سلنڈر اور دیگر حساس اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے، مجید بریگیڈ، فتنہ الہندوستان سے ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک انتہائی اہم آپریشن کے دوران خطرناک دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام سے زائد انتہائی خطرناک بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

دہشتگردوں نے رئیس گوٹھ کے علاقے میں بڑی مقدار میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک ٹرک، 30 سے زائد بڑے ڈرم اور 5 سلنڈر قبضے میں لیے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس میں کمرشل نوعیت کا بارودی مواد بھی شامل تھا، جسے بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا، ابتدائی کارروائی تفتیش کی بنیاد پر مجموعی طور پر 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں