خواجہ آصف اور عثمان ڈار ’ایکس‘ پر آمنے سامنے

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار آمنے سامنے آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ 9 مئی کو عثمان ڈار نے جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ھو گئے تھے اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔

انہوں نے کہاکہ پکڑے جانے پر انہوں نے معافی مانگی اور اپنے لیڈر پر الزامات لگائے۔ ’اس کا ملبہ بھی مجھ پر ڈال دیں‘ ۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے اپنی والدہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر ان کی والدہ نے کہاکہ کہ پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور اس دوران خواتین پر تشدد کیا گیا۔

عثمان ڈار نے پولیس کی جانب سے چھاپے کا الزام خواجہ آصف پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے میدان میں میری ماں کا مقابلہ کرو، میں اپنی والدہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اس کا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں۔ عزت دار لوگ اپنے سیاسی ڈراموں میں والدہ جیسی عظیم ہستی کو استعمال نہیں کرتے۔

خواجہ آصف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عثمان ڈار نے ایکس پر لکھا کہ وعدہ معاف گواہ تو نوازشریف کے خلاف اس کا سمدہی اسحاق ڈار بنا تھا۔

عثمان ڈار نے لکھا کہ میرے ٹی وی پروگرام کی کیا حقیقیت ہے سارا پاکستان جانتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ میں نے محترمہ کو بہن کہا ہے کہ اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ہے۔ نسلوں کے خاندانی تعلق اور رشتہ دار یاں ہیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے اپنی خاندانی روایات اور تربیت کو قربان کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp