جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس جمع کرادیا گیا ۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ (ن) پنجاب لائیرز فورم کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین نے ایک وفد کے ہمراہ سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

ریفرنس میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر ججوں کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر’ مس کنڈکٹ ‘ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ ریفرنس کے ساتھ ایک ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور چودھری پرویز الٰہی کی ٹیلی فونک گفتگوکا ہے۔

جسٹس مظا ہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس کا عکس

مسلم لیگ ( ن ) لائیرز فورم پنجاب نے اپنے ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 23  فروری کو ایڈووکیٹ میاں داؤد نے بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا ’جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں حالیہ دنوں میں تین ارب روپے کا اضافہ ہوا۔‘

ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کے ناجائز اثاثوں اور آڈیو لیک کی تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp