آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث مجرم کو 3 سال قید با مشقت کی سزا

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 1 سکھر عدالت نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 3 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

ترجمان فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 1 سکھر فاروق احمد میتلو نے ملزم کو مجموعی طور پر 3 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے، ملزم پرآن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا، عدالتی تحقیقات کے بعد فہد منگی نامی شخص پر آن لائن جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ۔

مجرم کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم سکھر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مجرم کو پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت جبکہ دفعہ 21 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت سنائی گئی ہے۔

ملزم کی ضمانت موقع پر ہی منسوخ کر دی گئی۔ معزز عدالت نے مجرم کو سینٹرل جیل سکھر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے  گئے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد سیال نے مقدمے کی پیروی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟