ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ’ایف آئی اے‘  کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر اشتہاریوں اور فراڈ  میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی بینک کے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے غبن کیے تھے، ملزم عبدالمجید کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا،جس کے بعد جمعرات کو ملزم کو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے تاہم جمعرات کو ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟