ایف آئی اے کوئٹہ کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مجتبیٰ کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہا تھا، ملزم نے سادہ لوح شہری کو  بیرون ملک آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر 35 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے پیسے وصول کرکے شہری کو آسٹریلیا کا جعلی ویزا دیا، چھاپہ مار ٹیم میں ایس ایچ او راجہ شہزاد محمود اور کانسٹیبل رضا شامل تھے۔

حکام کے مطابق ملزم نے بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس وصول کیے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘