انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ڈرافٹ میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے غلط کھلاڑی چُننے پر معروف فرنچائز پنجاب کنگز نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پنجاب کنگز آفیشل آکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے سی ای او ستیش مینن نے لکھا کہ ’فہرست میں2 ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی، ہم اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں۔ حالیہ دنوں میں کرکٹر کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے اور فرنچائز نئے ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہے‘۔
Two players of similar names on the IPL list created confusion. I am delighted to share that the right Shashank Singh has been onboarded. He has put out some noteworthy performances, and we’re ready to unleash his talent.
– Satish Menon
CEO, Punjab Kings.— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) December 20, 2023
قبل ازیں چند روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا اور انکی ٹیم کے اراکین نے غیر ارادی طور پر ششانک سنگھ کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
آرگنائزر نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کیساتھ بولی کا آغاز کیا تو فرنچائز نے فوری طور پر انہیں خرید لیا بعدازاں انہیں غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
— Punjab Kings UK🇬🇧👑 (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے کھلاڑی کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں ششانک سنگھ پنجاب کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔