ملک میں کھاد کی پیداوار میں 8.91 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں  مختلف کھادوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر8.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 1.17 ملین میٹرک ٹن کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.91 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ملک میں 1.05 ملین میٹرک ٹن کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں فاسفیٹ کھادوں کی پیداوار میں 9.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی سے اکتوبر تک ملک میں 250315 میٹرک ٹن فاسفیٹ کھاد کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 275746 میٹرک ٹن فاسفیٹ کھادوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp