چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم سن کر آبدیدہ ہو گئے۔
حیدر آباد میں جاری ایاز میلے میں شاعرہ ادیب سحر نے سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں پنجابی نظم پڑھی تو بلاول بھٹو زرداری اپنی ماں کی یاد میں آبدیدہ ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پوری توجہ سے نظم سن رہے ہیں اور بار بار رومال سے آنسو صاف کر رہے ہیں۔
بی بی شہید کی نظم پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ 💔😭 BBZ pic.twitter.com/hVc9VTySjD
— سعید اختر چوہدری (@AyaanAliAkhtar1) December 21, 2023
شاعرہ ادیب سحر نے یہ نظم پڑھی ہے۔
وہ خاک نگر سے آئی تھی
اور سپنے بانٹنے آئی تھی
وہ سپنے بُننے آئی تھی
اور خود ہی سپنا بن بیٹھی
تم اس کے بیجے میں بزدل ایک گولی مار تو سکتے ہو
اس بھیجے میں ان سپنوں کو تم گولی مار نہیں سکتے
تم بزدل تھے، تم بزدل ہو، تم اِک عورت سے ڈرتے تھے
تم اِک عورت سے ڈرتے ہو
تم ان سپنوں کی سب تعبیروں سے ڈرتے ہو
تم خوف کے مارے مر گئے ہو
وہ سپنا آج بھی زندہ ہے، وہ سپنا آج بھی زندہ ہے۔
ایاز میلہ کیا ہے؟
ایاز میلہ سندھی زبان کے معروف شاعر و ادیب شیخ ایاز کی یاد میں ہر سال دسمبر میں حیدر آباد کے سندھ میوزیم میں قائم کیفے خانہ بدوش میں ہوتا ہے، میلے میں شیخ ایاز کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
شیخ ایاز سندھی زبان کے بڑے شاعر ہیں۔ آپ کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد سندھ کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔
آپ کی پیدائش 23 مارچ، 1923ء میں شکارپور میں ہوئی۔ درجنوں کتابیں لکھیں اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ آپ نے ’شاہ جو رسالو‘ کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا جو اردو ادب میں سندھی ادب کا نیا قدم سمجھا جاتا ہے۔
23 مارچ، 1994ء کو آپ کو ملک سب سے بڑا ادبی ایوارد ہلال امتیاز 16 اکتوبر، 1994ء کو فیض احمد فیض ایوارڈ ملا۔
شیخ ایاز کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے 28 دسمبر، 1997ء کو کراچی میں ہوا۔ آپ کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار کے ساتھ بھٹ شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
شیخ ایاز کی مشہور شاعری میں شامل ہے
نیل کنٹھ اور نیم کے پتے۔ (اردو)
وجوں وسن آئیوں – وڄون وسڻ آيون (سندھی)
کپر تھو کن کری – ڪپر ٿو ڪن ڪري
پتن تھو پور کر- پتڻ ٿو پور ڪري
چنڈ چنبیلی ول – چنڊ چنبيليءَ ول
لڑیو سج لکن میں – لڙيو سج لڪن ۾
الوداعی گیت – الوداعي گيت
کی جی بیجل بولیو – ڪي جو ٻيجل ٻصليو۔ (سندھی)
جو بیجل نے اکھیا (پنجابی)