آئندہ 2 دن تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی اور  وسطی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

جمعہ کی رات کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تاہم صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند یا سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم بلوچستان کے قلات اور دالبندین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب