پی ایس ایل8: لاہورقلندرزنے ملتان سلطانز کو ہراکرٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو21رنز سے شکست دے کرایک اور جیت اپنے نام کرتے ہوئے اپنی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر159رنزپرڈھیرہوگئی۔ کیرن پولارڈ 39 اور محمد رضوان 30 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کے اوپنرفخر زمان کھیل کے آغاز میں ہی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے تاہم وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں میں مرزا طاہر بیگ نے 17، ڈیوڈ ویسے نے 15، سکندر رضا نے 14 جبکہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی نے 9، 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے باؤلرز کی جانب سے کیرن پولارڈ، عباس آفریدی، احسان اللہ اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمین گل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز سب سے ٹاپ پر اور ملتان سلطانز کی ٹیم دوسرے نمبرپرموجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی