صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو بتایا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گای۔
گورنر بلوچستاننے کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے تھا اور حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔
عبدالولی کاکڑ نے کاہ کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔ دونوں رہنماؤں کا بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔