چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل غضنفر ندیم آپریشن میں مارا گیا، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 افراد کا قاتل غضنفر ندیم ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے چینوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس میں دہشت گرد غضنفر ندیم اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مارا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

حکام نے کہا ہے کہ غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے، غضنفر کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، وہ 2011 سے مفرور تھا اور مختلف ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ برآمد ہوا، غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، اور 10 دیگر بڑی کارروائیوں میں مطلوب تھا، غضنفر کی ہلاکت سے دہشت گردی کے مزید واقعات میں کمی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں