سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اور اب صوبہ سندھ کی درگاہیں بھی غیر محفوظ ہیں۔ درگاہ سیہون شریف حضرت لعل شہباز قلندر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا سونا چوری ہوگیا۔ نگران وزیر اوقاف عمر سومرو کے حکم پر منیجر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر اوقاف کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ میں 1 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا سونا چوری ہوا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے منیجر زبیر بلوچ نے اپنی چوری کا جرم قبول کیا ہے۔

وزیر اوقاف عمر سومرو کے مطابق مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ لعل شہباز قلندر کے منیجر کی تنخواہ اور پینشن روکنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے کہ منیجر زبیر بلوچ سے سونا فوری ریکور کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

وزیر اوقاف عمر سومرو کے احکامات کے بعد درگاہ سیہون شریف کے مینیجر زبیر بلوچ کے معطلی، تنخواہ اور پینشن روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ درگاہ حضرت لعل شہبار قلندر سے زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ سے مل کر سونا اور چاندی چوری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟