آزاد کشمیر: درگاہ پر مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں حضرت سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پر عرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جمعے کی رات 200 افراد کو لایا گیا، جبکہ 100 افراد کو کے آر ایف جاتلاں منتقل کیا گیا، اسپتالوں میں لائے گئے یہ لوگ بھمبر میں سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پرعرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے تھے۔

یہ 2 دن کا عرس تھا جو جمعرات کو شروع ہوا تھا، اس موقع پر سوکاسن گاؤں کی ایک تنظیم زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کرتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گرمی کی وجہ سے کھانا خراب ہو گیا ہو، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کے آر ایف جاتلاں میں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیشتر افراد کو طبعی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا ہے، جبکہ 15 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انکوائری کمیٹی کی تشکیل

ڈی ایچ او بھمبھر ڈآکٹر ارم نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ  سارے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شربت اور کھانے کی ٹیسٹنگ کی جائے اور جلد از جلد رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کھانے کے نمونے لے گئی ہے اور بہت جلد رپورٹ منظر عام لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

ویڈیو

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی