یونان کے قریب سمندر میں پھنسے 81 تارکین وطن کو بچا لیا گیا

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان نے بحیرہ روم میں بین الاقوامی پانیوں سے 81 افراد کو بچا لیاہے۔چینی خبررساں ادارے نے یونانی قومی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی پرچم والے ایک مال بردار جہاز کو یونان کے ساحلوں سے تقریباً 120 میل دور پھنس گیا تھا جس میں موجود 81افراد کو بچا کر جنوبی یونان میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے کالاماتا بندرگاہی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو ایک عارضی معاہدہ طے کیا ہے جس سے توقع ہے کہ بلاک کی سیاسی پناہ اور ہجرت کی پالیسی میں مکمل اصلاحات کی جائیں گی، جس سے اس مسئلے پر برسوں کے تعطل کو توڑ دیا جائے گا۔

رواں برس جون میں یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 298 پاکستانی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس حادثے کے بعد پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں سے انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp