چرس کے استعمال سے ٹراما کے علاج میں مدد ملی ، شہزادہ ہیری کا انکشاف

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ چرس اور نفسیاتی امراض سے متعلقہ ادویات کے استعمال سے انھیں اپنی زندگی میں ٹراما کے علاج میں مدد ملی ہے۔

منشیات کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا ’ چرس کے استعمال سے انہیں اپنی زندگی میں صدمے سے نمٹنے میں مدد ملی۔ البتہ کوکین سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا ، یہ نشے سے زیادہ سماجی چیز تھی‘۔

ٹراما ایکسپرٹ ڈاکٹر گیبورمیٹ کے ساتھ لائیو اسٹریم انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے کہا کہ جب انہیں توجہ کی کمی کے مرض کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔

شہزادہ ہیری نے مزید کہا ’کوکین سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا ، یہ زیادہ سماجی چیز تھی ۔ اس نے مجھے یقینی طور پر اپنائیت کا احساس دیا۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید اس نے مجھے اس انداز سے بھی مختلف احساس دیا جس طرح میں محسوس کر رہا تھا۔

انٹرویو کے دوران میں شہزادہ ہیری نے اس موضوع  پر بھی بات کی کہ وہ بطور والد اپنے بچوں کے غصے سے کس طرح نمٹتے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے اپنے چار سالہ بیٹے آرچی اور ایک سالہ بیٹی للی بیٹ کے بارے میں کہا ‘ اگر بچے غصے یا مایوسی کی کیفیت میں ہوں تو انہیں فوراً مت ٹوکیں کہ ایسا مت کریں، تاہم بعد میں ان سے اس بارے میں ضرور بات کریں۔ بچوں کو فوری ٹوک دینا قطعی سود مند نہیں۔

شہزادہ ہیری کا یہ بھی کہنا تھا ‘ بالغوں کو بھی اس طرح کی ترغیب دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کو مت روکیں، چاہے اس کے لیے تکیے کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے‘۔

شہزادہ ہیری نے اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان کبھی اختلاف ہو یا سرد مُہری چل رہی ہو تو بچوں کے سامنے اظہار کرنے کے بجائے مسئلہ کسی دوسرے کمرے میں حل کریں۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل کو بھی بچوں کے سامنے اس قسم کی اختلافی گفتگو کرنا پسند نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp