پنجاب حکومت نے عورت مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے شرکا کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ عورت مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے اور امید ہے عورت مارچ پرامن طریقے سے منعقد ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ لاہور میں حقوق نسواں کی ایک مقامی تنظیم نے لاہور پریس کلب سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی تھی کہ خواتین ہر سال خواتین کے حقوق کے لیے مال روڑ پر ریلی نکالتی ہیں