بلاول بھٹو یا آصفہ؟ پیپلزپارٹی لیاری کی نشست پر کس کو میدان میں اتارے گی؟

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بڑے لیڈرز کو یہاں سے انتخابی دنگل میں اتارے، اس بار مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں شہباز شریف اور مریم نواز میدان میں اتر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب تک کراچی میں مرکزی قیادت نہیں اتر سکی۔ اس سے قبل عمران خان نے علی رضا عابدی کو کراچی سے شکست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس بار پی ٹی آئی کی جانب سے کسی خاتون رہنما کو کراچی سے ٹکٹ دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی لیاری سے الیکشن نہ لڑنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی نے قمبر شہدادکوٹ شہید ذوالفقار بھٹو کے آبائی حلقے سے میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے جیالوں کی جانب سے لیاری سے انتخاب لڑنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اب تک پی پی چیئرمین نے لیاری سے کاغذات نامزدگی بھی وصول نہیں کیے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ لیاری سے آصفہ بھٹو زرداری کو میدان میں اتارنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے شکور شاد نے بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی تھی اور اس بار شکور شاد دیگر امیدواروں کے ساتھ مل کر آزاد حیثیت سے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہیں جس کے باعث پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کے ایک بار پھر بلاول کو لیاری سے شکست کا سامنا کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟