پشاور کے کارخانو مارکیٹ فوڈ اسٹریٹ میں واقع لعل چفور ریسٹورنٹ میں لائن لگی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ اس ریسٹوریٹ کا روایتی پکوان ’روش‘ہے۔ جو لعل چفور روش کے نام سے مشہور ہے۔ اس پکوان کو کھانے کے لیے دور دور سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
کارخانو مارکیٹ غیر ملکی سامان کی دستیابی کی وجہ سے بھی مشہور ہے اور دیگر صوبوں سے بھی لوگ یہاں گھریلو سامان کی خریداری کے لیے آتے ہیں اور کھانے کے لیے لعل چفور کا رخ کرتے ہیں۔
لعل چفور روش میں گوشت اور آلو کے علاوہ کچھ نہیں ڈالا جاتا اور بڑے گوشت کو دمبے کی چربی (لم) میں پکایا جاتا ہے۔
لعل چفور ریسٹورنٹ میں ’روش‘ تیار کرنے والے باورچی نے بتایا کہ ان کے یہاں تیار روش کا ذائقہ منفرد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا کام صبح نماز کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے وہ نماز کے بعد ’روش‘تیار کرنا شروع کر دیتے ہیں اور دن 10 بجے تک تیار ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 10 بجے سے کھانے کے لیے روش کے شوقین آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
مزید تفصیل جانیے سراج الدین کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔