ایبٹ آباد کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے تمام کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل قلندرآباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگی، مکان کچی ہونے کے باعث ملبہ گرگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گری، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
مزید پڑھیں
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جب حادثے کی اطلاع دی گئی تو کی ڈزاسٹر ویکل بمعہ ٹیم اور فائر ویکل بمعہ فائٹرز اور 3 ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا، ایک ہی فیملی کے 9 افراد گھر کچا ہونے کی وجہ سے مکان میں ہی دب گئے تھے، 6 لاشوں کو نکالے جانے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات کے مطابق ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کر رہے ہیں۔ تاہم جلد باقی افراد کو بھی ریسکیو کر لیا جائے گا۔
ریسکیو کی امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے پہلے 6 لاشیں نکالیں، کچھ دیر کے بعد 2 مزید لاشیں نکال لیں تاہم ایک شخص لاپتہ ہے، اس کی لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے، جب تک مزید ایک شخص کی تلاش ممکن نہیں ہوجاتی تب تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔