اسمارٹ فونز میں یوٹیوب ویڈیوز کو بیک گراؤنڈ میں چلایا جا سکے گا؟

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کا مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی یہ خفیہ تکنیک آپ کے لیے یقیناً کارگر ثابت ہوگی۔ کمپیوٹر کے مقابلے میں موبائل فونز میں زیادہ استعمال کیے جانے والی اپلیکیشن یوٹیوب کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلیکیشن یوٹیوب کا دعویٰ ہے کہ اس کے ماہانہ 2 بلین سے زیادہ صارفین ہیں، جن میں 100 سے زیادہ ممالک کے لوگ ہیں۔ پلیٹ فارم کے مطابق، 80 زبانوں میں ہر منٹ قریباً 500 گھنٹے سے زیادہ کا مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اسمارٹ فون میں یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہوئے کوئی اور ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی اور کارگر تکنیک آپ کے لیے ہے۔ اب یوٹیوب میں اب ایسا ممکن ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل آپ یوٹیوب دیکھتے ہوئے کوئی اور کام نہیں کرسکتے تھے کیونکہ آپ ویڈیو سے ہٹتے تھے تو ویڈیو بند ہو جاتی تھی۔ لیکن آپ یوٹیوب پریمیئم استعمال کرتے ہیں تو ایپ سے نکلنے کے بعد بھی ویڈیو پکچر ان پکچر موڈ میں چلتی رہے گی۔

مگر یوٹیوب کی تکینک سے آپ پریمیئم اکاؤنٹ کے بغیر بھی اسمارٹ فونز میں یوٹیوب میوزک ویڈیو بیک گراؤنڈ میں سنتے ہوئے دیگر ایپس کو استعمال کرسکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یوٹیوب ویڈیو چلتی رہتی ہے۔

بس آپ کو فون میں یوٹیوب ایپ کھول کر اپنی پسند کی ویڈیو کو پلے کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ویڈیو کے نیچے موجود آپشنز میں سے شیئر بٹن پر کلک کرکے کاپی لنک کا انتخاب کریں۔ پھر فون میں گوگل کروم اوپن کرکے کاپی لنک کو پیسٹ کر کے اوپن کریں۔ جب ویڈیو اوپن ہو جائے تو براؤزر کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر Request Desktop Site آپشن پر کلک کریں۔ موبائل ویب سائٹ کا یوزر انٹرفیس کمپیوٹر جیسا ہوجائے گا۔ پھر پلے بٹن پر کلک کرکے کروم کو minimize کرکے فون کی ہوم اسکرین پر چلے جائیں۔ ایسا کرنے سے ویڈیو رک جائے گی مگر آپ اسے فون کے نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر دوبارہ پلے کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp