کک کک کرن ! ’میں نے ایسا کب بولا یار‘

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ خان، شاہ رخ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کی غلط نقل کی جاتی ہے۔ پرستار مختلف قسم کی نقلیں کرتے ہیں، جسے دیکھ کے بہت لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور حیران بھی کیوںکہ میں ایسے نہیں بولتا۔ کک کک کرن! انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ایسا کب بولا یار۔‘

شاہ رخ خان نے امسال اپنی تیسری ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کی پرموشن کے لیے دبئی گلوبل ویلیج مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کئی مزیدار اور دلچسپ باتیں کیں۔ اپنے مخصوص انداز میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انٹرنیٹ پر جب بھی کوئی ویڈیو دیکھوں تو لوگ اس میں کک کک کرن والا ڈائیلاگ بول رہے ہوتے ہیں۔ ان کی باتوں سے ان کے مداح اور شائقین خوب محظوظ ہوئے اور سب نے ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

فلم ’ڈنکی‘ میں مرکزی کردار شاہ رخ خان اور اداکارہ تاپسی پنوں کا ہے۔ فلم معروف بالی وڈ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بنائی ہے۔ مداحوں کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

شاہ رخ خان نے تقریب کے دوران کہا کہ ’ڈنکی‘ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔ میں نے اس سال نئی نئی فلمیں بنائی ہیں۔ لڑکیوں کے لیے فلم بنائی، عام آدمی اور اس کے مسائل پر فلم بنائی اور اب اپنے لیے ’ڈنکی‘ فلم بنائی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا ڈائیلاگ بھی سنایا، وہاں موجود مداح بھی ساتھ ساتھ ڈائیلاگ دوہرا رہے تھے۔ایک پرستار نے شاہ رخ سے پوچھا کیا ان کی دیگر 2 فلموں کی طرح ’ڈنکی‘ بھی 1000 کروڑ روپے کمالے گی یا نہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ وہ یہ نہیں جانتے، انہیں بس یہ پتا ہے کہ فلم بڑے پیار سے بنائی گئی ہے۔

کیا کنگ خان اس سال تیسری ہٹ دے کر ہیٹ ٹریک مکمل کرلیں گے؟ یہ تو 21 دسمبر کو ہی پتا چلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے 3 دن بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات:شکیل شیخ گروپ کی 26 سالہ حکمرانی ختم جے جے گروپ کا کلین سویپ

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی