جیل میں قید عمران خان گہرے صدمے سے دوچار، خاندان کا اہم شخص چل بسا

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ماموں اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جاوید زمان خان انتقال کر گئے ہیں۔

عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق جاوید زمان کا انتقال آج سہ پہر کو لاہور میں ہوا۔

یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر مختلف کیسز چل رہے ہیں۔ سائفر کیس میں ضمانت ہونے کے باوجود ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی کیوں کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کو گرفتار کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp