قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، نگراں وزیرِاعظم کا قائد کے 147 ویں یوم ولادت پر پیغام

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش پورے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پوری قوم بانی پاکستان کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ ہم بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس عظیم قائد سے نوازا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت کی اور بالآخر ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، جس کی وجہ ان کا مثالی کردار اور غیر معمولی قائدانہ خصوصیات ہیں۔

نگراں وزیرِاعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائدِ اعظم نے دنیا کے نقشے پر ایک نئی آزاد مسلم ریاست کے قیام کی جدوجہد کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے متحد کیا۔ قائداعظم کے عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی نے مسلمانوں کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور عظیم مقصد کے لیے تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے اپنا اجتماعی مقصد حاصل کیا۔ یہ ان کے کردار کی مضبوطی تھی جو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ بنی۔ ان کی اصول پسندی ، دیانت اور یقین کی وجہ سے ان کے مخالفین بھی ان کی عزت کرتے تھے۔ ان کا طرز عمل کسی بھی قسم کی مصلحت سے بالا تر تھا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس تھی۔ اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان کے اصولوں پر عمل کریں۔ قائد اعظم نے 11 اگست 1947 کی اپنی تقریر میں یہ واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں ہر ایک شخص کو اپنے عقیدے اور مذہب کے حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہو گی۔ آج کے دن بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے قائد کے دیئے ہوئے پیغام کو دہرانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہا پسندی کی قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے قومی اتحاد اور ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کریں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول بحیثیت قوم ہم سب کے لیے رہنما اصول بننے چاہئیں۔ اللہ ہمیں پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک جمہوری ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے جیسا کہ ہمارے عظیم قائد نے تصور کیا تھا۔ پاکستان پائندہ باد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی