اُلو بھی کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچ گیا

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج 25 دسمبر کو دنیا بھر میں عیسائی برادری اپنی عید منا رہی ہے اور خوشیوں کے ان لمحات کو مختلف طریقوں سے یادگار بنایا جا رہا ہے۔

کرسمس کی تقریبات کے موقع پر کرسمس ٹری کی سجاوٹ میں ہر کوئی دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایسے میں امریکا کی ایک فیملی نے کرسمس کے موقع پر سجاوٹ کے لیے مخصوص آرائشی درخت خریدا اور گھر لانے پر معلوم ہوا کہ ایک اُلو کا بچہ بھی اس پر موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کمرے میں کرسمس ٹری کو سجایا گیا تھا وہاں معمول کے مطابق گھر کے افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اب وہاں اُلو کیسے اڑ کر کرسمس ٹری تک پہنچ گیا کسی کو معلوم نہیں ہو سکا۔

گھر والوں کو کرسمس ٹری پر اُلو کی موجودگی کا اس وقت معلوم ہوا جب قالین صاف کرتے وقت کسی کی نظر اس کی طرف پڑی اور وہ درخت کے نچلے حصے پر خاموشی سے بیٹھا تھا۔

عیسائی فیملی نے کرسمس ٹری سے اُلو کو پکڑ کر بحفاظت چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کی کوشش، روس سے کشیدگی کا خدشہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟