صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
مزید پڑھیں
صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے تھے۔
الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی تھی۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس سے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ بری
یہ بھی یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن کے احکامات پر انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر دونوں انتظامی افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات دے تھے۔