بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری بیوی شوریٰ خان کون ہے؟

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔

بالی وڈ اداکار ارباز خان جو بالی وڈ کے سپر اسٹار سیلمان خان کے چھوٹے بھائی ہیں، نے بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کر لی ہے، یہ ارباز خان کی دوسری شادی ہے، ان کی شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں ان کی بہن ارپیتا خان کے گھر پہ ہوئی۔

تقریب میں ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت جو ان کے اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ہیں، پورے خاندان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی طلاق کو 6 سال ہوچکے ہیں لیکن دونوں نے اپنے بیٹے ارہان کی پرورش مل کر کی ہے۔

شرا خان ہیں کون؟

شوریٰ  خان کے بارے میں بالی وڈ مداحوں کو کم ہی پتا ہے۔ جب ان کی ارباز خان سے شادی کی خبر پھیلی تو ان کے مداح حیران و پریشان تھے کہ شوریٰ خان ہیں کون؟

شوریٰ خان بالی وڈ کی ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، جو کافی نامی گرامی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ ان کی اور ارباز خان کی ملاقات فلم ’پٹنہ شکلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، اس ملاقات کے بعد 9 مہینے تک ان کے تعلقات رہے۔

ارباز خان اور شوریٰ خان نے اپنے رشتے کے حوالے سے عوام میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کی اور جب تک ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پہ وائرل نہ ہوئی، تب تک کسی کو اس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

خبروں کے مطابق ارباز خان نے شوریٰ  خان کو اپنے پورے خاندان سے ملوایا، جس پر وہ بہت خوش ہوئے اور ان کے خاندان کے افراد کو شوریٰ خان بہت پسند بھی آئیں، بعد ازاں دونوں نے خاندان کی رضا مندی سے شادی کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)

ارباز خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پیر کی صبح اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر کی اور مداحوں سے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

سلمان خان کب شادی کریں گے؟ مداحوں کو خبر کا انتظار

ارباز خان نے دوسری شادی بھی کرلی ہے، لیکن مداحوں کے ذہن میں سوال ہے کہ کیا ان کے بڑے بھائی سلمان خان بھی اب شادی کرلیں گے؟ یا اتنے برسوں سے جس خبر کا لوگوں کو انتظار ہے، وہ انتظار اسی طرح  جاری رہے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان