عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، ان کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اپیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل نیں کی، عدالت العالیہ کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر الیکشن کمیشن نے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 دسمبر کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی مگر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا تھا۔

گزشتہ دنوں نیب نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اوّل کے خلاف ایک اور توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا تھا جس کے نکات بھی سامنے آئے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کی تھی۔

ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟