انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی سینٹر قائم کردیا

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر (ای ایم سی سی) قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سینٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، اُن کی شکایت کے  بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی، اس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹرز قائم کیے ہیں جن میں الیکشن کمیشن سیکریٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایت کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملہ سے ای میل [email protected] پر رابطہ کے علاہ اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔

کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 111-327-000 ہے۔ ابتدائی طور پرای ایم سی سی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024ء سے  پولنگ کے دن 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں