بہت آئے اور چلے گئے، آج ذکر صرف بھٹو کا ہے، آصف زرداری

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا ہے۔ بہت آئے اور چلے گئے آج ذکر صرف ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے کچھ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں کہ لوگ بھوکے کیسے سوتے ہیں، یہ صرف سیاستدان ہی سوچ سکتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کوئی وعدہ کیا اور اس کو پورا نہ کیا ہو۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ہم حکومت میں آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے، انہوں نے دبے الفاظ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے