بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل فریڈم ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت پر مجموعی طور پر 11 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
دوسرے دن کا آغاز بھارتی ٹیم نے 208 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تھا، بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی، جبکہ بھارت کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 101 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
Runs flowed from the bats of Dean Elgar and David Bedingham, but India made crucial breakthroughs before bad light cut play short https://t.co/d8VcaImuFx | #SAvIND pic.twitter.com/BJ4nMiV9us
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 27, 2023
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5، ناندرے برگر نے 3 جبکہ مارکو جینسن اور جیرالڈ کوٹزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر شاندار 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 5، ٹونی دی زورزی نے 28، کیگن پیٹرسن نے 2 جبکہ کائل۔ویرین نے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
Hometown 💯 in his farewell series
Dean Elgar's knock was filled with stunning shots – he will resume tomorrow on 140* #SAvIND pic.twitter.com/RXbXBYmZ5t
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 27, 2023
سینچورین ٹیسٹ میں دوسرے روز خراب روشنی کے باعث 66 اوورز کا کھیل ممکن ہو پایا، دوسرے دن کے اختتام پر ڈین ایلگر 140 اور مارکو جینسںن 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو بھارت کا 11 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی ہے۔