سال 2024 میں پرسنل کمپیوٹر کی فروخت میں مندی ختم ہونے کا امکان

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرسنل کمپیوٹر کی فروخت میں مندی اگلے سال ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ صارفین نئے پی سی خریدنے کے لیے تیار دکھائی دے رہے ہیں کیوں کہ مصنوعی ذہانت کی خصوصیات سے لیس آلات کی مانگ کے ساتھ مارکیٹ کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی سی مارکیٹ کے لیے ایک مشکل سال ختم ہونے کو ہے تاہم توقع ہے کہ پی سی مارکیٹ 2024 میں 8 فیصد کی نمو کی طرف واپس آئے گی کیونکہ صارفین وبائی دور کے پی سی کو ریفریش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے قابل آلات سامنے آرہے ہیں۔

تجزیہ کار بین کیڈی اور کیرن جیسپ نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے 14 اکتوبر 2025 کو اپنے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ کو ختم کر دیا اور اس کے عام 10 سالہ سپورٹ لائف سائیکل کے مطابق سیکڑوں ملین ڈیوائسز کو دوسری زندگی نہیں مل سکے گی اور نئے پی سیز کی فروخت میں مزید اضافہ ہو گا۔

مارکیٹ انٹیلی جنس فرم IDC کے مطابق سنہ 2024 تک 4 سال کے نشان کو عبور کرنے والے کمرشل پی سیز کے وسیع اور پرانے انسٹال بیس کو ایک تازہ کاری کی ضرورت ہوگی جو ونڈوز 11 کی طرف منتقلی کے دباؤ کے مطالبے کے مطابق ہو لہٰذا توقع ہے کہ پی سی مارکیٹ اگلے رواں برس کے مقابلے میں سنہ 2024 میں 3.4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

سنہ 2022 کے آغاز سے ترسیلات میں مسلسل سہ ماہی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ میکرو اکنامک ہیڈ وِنڈز، کمزور خوردہ اور تجارتی مانگ اور آئی ٹی بجٹ میں ڈیوائس کی خریداری سے دوری کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp