بٹ کوائن کی ہر ادائیگی پر ایک سوئمنگ پول جتنا پانی صرف ہوتا ہے

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر بٹ کوائن ٹرانزیکشن میں پانی کی اتنی مقدار استعمال ہوتی ہے جو ایک سوئمنگ پول کو بھر سکتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک عام کریڈٹ کارڈ سوائپ میں استعمال ہونے والے سے تقریباً 60 لاکھ گنا زیادہ ہے۔

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس پانی کی وجہ سے ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز کو طاقت اور ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس پر بٹ کوائن انحصار کرتے ہیں۔ اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب بہت سے علاقے تازہ پانی کی قلت کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 3 ارب تک لوگ پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں اور آنے والی دہائیوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

إمحقق الیکس ڈی وریس کا کہنا ہے کہ یہ وسط ایشیا کے علاوہ امریکا خصوصاً کیلیفورنیا میں بھی ہو رہا ہے اور چوں کہ موسمیاتی تبدیلی کی ابتری کے ساتھ ساتھ یہ صورتحال بھی بدتر ہوتی چلی جائے گی۔

ایک جریدے سیل رپورٹس سسٹین ایبلٹی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بٹ کوائن نے مجموعی طور پر سنہ 2021 میں تقریباً 1,600 بلین لیٹر (گیگا لیٹر) پانی کا استعمال کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنہ 2023 کا اعداد و شمار 2,200  بلین لیٹر سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

بٹ کوائن کے اتنا زیادہ پانی استعمال کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ کمپیوٹنگ پاور کی ایک بہت بڑی مقدار پر انحصار کرتا ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کو اتنی زیادہ پاور چاہیے ہوتی ہے کہ یہ پورے پولینڈ صرف تھوڑی ہی کم بجلی استعمال کرتا ہے۔

پانی کو گیس اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور پانی کی بڑی مقدار ان آبی ذخائر سے بخارات بن کر ضائع ہو جاتی ہے جو ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس فراہم کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں کچھ پانی دنیا بھر میں ان لاکھوں کمپیوٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جن پر بٹ کوائن کے لین دین کا انحصار ہوتا ہے۔

ڈی وریز نے بتایا کہ آپ کے پاس دنیا بھر میں لاکھوں ڈیوائسز ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ایک بڑے کھیل میں مسلسل مقابلہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کے کام کرنے کے طریقے میں تبدیلی بجلی کے استعمال کو کم کر سکتی ہے اور اس وجہ سے پانی کی کھپت ڈرامائی طور پر کم ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن ​​میں فنانس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لاریسا یارووایا  کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی کان کنی کے لیے میٹھے پانی کا استعمال خاص طور پر ان خطوں میں جو پہلے ہی پانی کی کمی سے دوچار ہیں ریگولیٹرز اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ