مدینہ منورہ کا ماحول اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے منصوبہ مکمل

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر مدینہ میں سائیکل سواروں کے لیے 70 کلومیٹر طویل مخصوص راستوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، اب مدینہ کے شہری ہی نہیں بلکہ غیرملکی افراد بھی وہاں بہ آسانی اور محفوظ طریقے سے گھوم پھر سکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بلدیہ مدینہ کے شہری ترقی کے منصوبے کے تحت یہ راستے شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ اور رہائشی علاقوں میں تعمیر کیے گئے ہیں، ان سائیکل ٹریکس کا مقصد شہر میں ماحول اور معیار زندگی کو بہتر کرنا اور کھیلوں کا فروغ ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ٹریکس سائیکلنگ کا آغاز کرنے والوں اور پیشہ ور کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافہ اور عام شہریوں میں صحت اور کھیلوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، اس کے علاوہ شہری ان سائیکل ٹریکس کو نقل و حمل کے متبادل اور محفوظ ذرائع کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

ان سائیکل ٹریکس کو تمام طبقات اور ہر عمر کے افراد بشمول خصوصی افراد کے لیے سیکیورٹی اور حفاظتی معیارات کے مطابق اور شاہراہوں سے الگ رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 2025ء کے آخر تک سائیکل ٹریکس کے اس محفوظ نیٹ ورک کو 220 کلومیٹر تک بڑھا کر مدینہ کے 33 اہم مقامات تک پہنچایا جائے گا۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین اور دیگر افراد ’کریم بائیک‘ اور اس کے اسٹیشنز کی بدولت بہ  آسانی تاریخی اور پرکشش مقامات کے دورے کرسکیں گے اور منفرد تجربات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ سروس مسجد نبوی کے مرکزی اور قریبی علاقوں میں بھی دستیاب ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی