کھجور سے پرفیوم اور شیمپو سمیت 60 مختلف مصنوعات تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ تو ہم سب نے سن رکھا ہے کہ سعودی عرب میں دسترخوان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اس پر کھجور موجود نہ ہو، لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اب کھجور سے مہنگی ترین پرفیوم اور شیمپو سمیت دیگر مصنوعات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

سعودی عرب میں کھجور کی دنیا میں 30 سال کا تجربہ رکھنے والے سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے پرفیوم اور شیمپو سمیت 60 مصنوعات تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مدینہ کی کھجور مارکیٹ دنیا بھر میں کیوں مشہور ہے؟

نیوز ویب سائیٹ العربیہ اردو کے مطابق علی الیاسین نے بتایا کہ وہ 1998 سے کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزا سے مختلف اشیا تیار کرنے میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہاکہ 2015 میں ہم نے کھجور کے پاؤڈر تیار کر کے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاؤڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے۔

علی الیاسین بتاتے ہیں کہ اب تک وہ 60 متبادل مصنوعات کی تیاری میں کامیاب ہو چکے ہیں جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں شامل ہیں، جبکہ پرفیوم جدید ترین پراڈکٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھجور کے عطر کا خیال کھجوروں کی خصوصیات اور ان کے مشتقات سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا۔

علی الیاسین کے مطابق کھجور کے عطر کی قیمتیں 200 سے 300 سعودی ریال کے درمیان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ

علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا

تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات

ویڈیو

اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں غیر محفوظ کیوں، اور نصرت جاوید نے بھارت میں حیران کن چیز کیا دیکھی؟

کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملے، تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا

کالم / تجزیہ

ایک کہانی جس کا انجام توقع کے برعکس نکلا

مغربی لٹریچر اور ہمارے نوجوان علما

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے