لاہور این اے 122: عمران خان الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں، فیصلہ 30 دسمبر کو ہوگا

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے این اے 122 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے اعتراض پر ریٹرنگ افسر کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو 30 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی، مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد اپنے وکیل چوہدری محمد رمضان کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری رمضان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے سزا ہو چکی ہے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ سزا یافتہ امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 میں کاغذات نامزدگی پر اٹھائے گئے اعتراضات پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا، آر او آفس کے مطابق محفوظ فیصلہ 30 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میانوالی کے علاوہ لاہور کے این اے 122 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔ تاہم این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری رمضان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا جس کا فیصلہ اب 30 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp