پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٓئی) کی کارکن خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 9 مئی واقعات کے حوالے سے خدیجہ شاہ کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رہا کردیا گیا۔
The happiest moment of the day
The warrior Khadija Shah released from Quetta pic.twitter.com/Zdldj9RHCJ
— Survivor (@Wasim_wazir) December 28, 2023
حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔
خدیجہ شاہ کو 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم انہیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
ان کے وکیل اقبال شاہ کے مطابق انصاف لائرز فورم کی جانب سے انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت میں کیس ختم کرنے کی درخواست بھی دی گئی تھی۔