’اجی سنتی ہو۔۔!‘، بی مکڑی نے خاتون کے کان میں جال بُن دیا

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ایک خاتون کے کان میں مکڑی نے گھس کر جالا بنا دیا، مکڑی تو زیتون کے گرم تیل سے باہر نکل آئی لیکن اس کا جالا نکالنے کے لیے ڈاکٹروں کو خاتون کے کان کا چھوٹا سا آپریشن کرنا پڑا۔

برطانیہ کی29 سالہ لوسی وائلڈ نے ساؤتھ ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’ میں اس بارے میں بہت الجھن میں تھی کہ یہ 8 ٹانگوں والی مکڑی بلآخر اس کے کان میں کیسے گھس آئی جب کہ اس کے کان میں داخل ہونے کا تو اسے احساس تک نہ ہوا ۔’

چیشائر سے تعلق رکھنے والی 3 بچوں کی ماں نے اکتوبر کے وسط میں ایک دن اپنے کان میں شدید ’خراش‘ محسوس کی اور کچھ آوازیں سن کر بیدار ہونے کے بعد پہلی بار محسوس کیا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

ابتدائی طور پر یہ سوچ کر کہ یہ تھوڑا سا کان کا ڈھیلا میل ہے، لیکن وہ اس وقت پریشان ہو گئی جب یہ احساس دن بھرجاری رہا۔

دن بھر کے اس احساس کے بعد خاتون نے اسمارٹ بڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس سنسنی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا اور کیمرے والا ہائی ٹیک کیو ٹپ کی طرح کا آلہ استعمال کرتے ہوئے اس کی وجہ جاننا چاہی ۔

جب کیمرے سے دیکھا گیا تووہاں ایک خوفناک منظر تھا، ایک مکڑی اس کے کان میں گھس گئی تھی جس نے وہاں جالا بنا دیا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے کان میں گرم زیتون کا تیل ڈالا جس سے مکڑی توباہرآ گئی۔ جب مکڑی باہر آئی تو یہ تیل سے ڈھکی ہوئی تھی اس کا سائز تقریبا ۱ سینٹی میٹر تھا۔

آراکنولوجیکل انٹرلوپر نامی اس مکڑی کو کان سے باہر نکالنے کے باوجود برطانوی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے کان سے خون بہہ رہا تھا اور وہ ٹھیک سے سن نہیں پا رہی تھیں۔

اس کے بعد اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جہاں طبی عملے نے اسے اینٹی بائیوٹکس کا ایک ہفتہ کا کورس تجویز کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے بعد بھی کان میں درد کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے ایک بار پھر اسمارٹ بڈ کے ساتھ کان کی نالی کا دوبارہ جائزہ لیا جس کے بعد کان کے اندرونی حصے میں ایک سیاہ مادہ نظر آیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بعد سیدھی اسپتال جا پہنچی جہاں اس نے کان، ناک اور گلے کے شعبے کو اپنے اس نئے احساس کی تفصیل بتائی۔ جب ڈاکٹروں نے اس کے کان کا دوبارہ معائنہ کیا تو انہوں نے ایک اور خوفناک تشخیص کر دی۔

ڈاکٹرز بتایا کہ یہ سیاہ نظر آنے والا مادہ دراصل مکڑی کا گھونسلا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے اس سے پہلے کبھی اس طرح کی کسی چیز کا سامنا نہیں کیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ مکڑی کان میں کیسے آئی؟ یہ حقیقت معلوم نہیں ہو سکی۔ جب کہ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ انہیں تو اس طرح کے 8 ٹانگوں والی اس مکڑی کی باقیات کو باہر نکالنے کے لیے کان کے اندرونی حصے کا سی سکشن کرنا پڑا، جسے وائلڈ نے ‘سب سے زیادہ تکلیف دہ درد’ قرار دیا۔

وہ یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ جب ڈاکٹرز یہ عمل کر رہے تھے تو مجھے قے آ گئی تھی، یہ بہت تکلیف دہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp