پاکستان ویمیز لیگ کے نمائشی میچز کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے لیے تمام مقامی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔

نمائشی میچز میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پیر کی شام تک ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دیں گی تاہم بنگلا دیش کی جہاں آراء عالم اور سری لنکا کی چمیاری اتاپتو اتوار کو ہی پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیم ایمازونز کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ سپر ویمنز ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی اورتمام میچز دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں پیر کی صبح اسلام آباد کرکٹ کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

دونوں ٹیموں کی کپتان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں پیر کو شام 5 بجکر 15 منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ