آسٹریلین صحافی پیٹر لیلور اور بھارتی اسپورٹس صحافی بھارت سندرسن نے پاکستان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ میلبرن ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ایک اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے آسٹریلیا صحافی اور مصنف پیٹر لیلور نے کہا کہ ‘اگر آپ نے کلچر دیکھنا ہے تو پاکستان جائیں’۔
پیٹر لیلور نے کہا کہ 24 سال بعد جب آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں کے لوگ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کم جبکہ آسٹریلین کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے زیادہ آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مداحوں نے آسٹریلین ٹیم کو اتنا پیار دیا کہ باؤنڈری پر کھڑی ڈیوڈ وارنر ان کے ساتھ ناچنے لگے۔
آسٹریلین ٹیم کے ساتھ آئے بھارتی صحافی اور ‘دی دھونی ٹچ’ کے مصنف بھارت سندرسن بھی پاکستان کی تعریف کرتے پھولے نہیں سما رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جب میں وہاں گیا کراچی کی گلیوں میں گھوما، ہر بندہ ہمیں خوش آمدید کہہ رہا تھا، ہم سے کھانے کے پیسے نہیں لیے کسی نے، پاکستان میں مجھے ایسا لگا جیسے میں بھارت میں ہوں۔ ہر کوئی ہمیں مہمان نوازی کے لیے اپنے گھر بلا رہا تھا۔
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ آسٹریلیا نے سیریز میں پاکستان کو زیر کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین آسٹریلیا کی ٹیم کے نعرے لگا رہے تھے، ان کے لیے تالیاں بجا رہے تھے، یہ مناظر قابل دید تھے۔
"If you really want a cultural tour, go to Pakistan. It's a great place. I guarantee you'll be safe and I more than guarantee you'll be welcome."@plalor & @beastieboy07 chat with @Mel_Mclaughlin about experiencing Pakistan when Australia toured, and their keenness to return 🙌 pic.twitter.com/S12biGKtsW
— 7Cricket (@7Cricket) December 30, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستانی شائقین کو پتہ چلا کہ میں بھارت سے ہوں تو وہ آسٹریلین صحافیوں کو چھوڑ کر میرے ساتھ زیادہ گھل مل گئے، مجھ سے بھارت کے بارے میں پوچھنے لگے، بھارتی لوگوں کے بارے میں جاننے لگے،سیلفیز بنوائیں اور مجھے بہت پیار دیا۔ بھارتی ہونے کے باعث میرے بھی پاکستان کے بارے میں کوئی اچھے تاثرات نہیں تھے لیکن جب میں لاہور اور کراچی کی گلیوں میں گھوما مجھے یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں بھارت میں ہوں۔
آسٹریلوی مصنف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہت محفوظ اور بہت مہمان نواز ملک ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بارے میں منفی باتیں سنی تھی کہ وہاں ہر وقت بم پھٹتے ہیں اور وہاں اسامہ بن لادن موجود ہے لیکن جب ہم وہاں گئے تو ایسا کچھ بھی نہیں تھا،ہمارا پاکستان جا کر مؤقف مکمل طور پر تبدیل ہو گیا
شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پیٹر لیلور نے کہا کہ ‘اگر آپ نے ٹیسٹ میچ دیکھنا ہے تو آپ انگلینڈ جائیں، لیکن اگر آپ نے ثقافت دیکھنی ہے تو آپ پاکستان جائیں’