40 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون کے ہُوشربا انکشافات

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

40 منٹ تک مردہ رہنے والی برطانوی خاتون نے موت سے قریب تر ہونے کا رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہُوشربا انکشافات کیے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل سے لاعلم کرسٹی بورٹو فٹ نامی خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اگلے ہی لمحے اس نے خود کو دوسری دنیا میں پایا۔ 3 بچوں کی ماں کرسٹی کے شوہر نے حالت غیر ہونے پر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی لیکن بےسود ثابت ہوئی کیونکہ خاتون کوما میں چلی گئی تھی، مگر حیرت انگیز طور پر 40 منٹ تک کوما میں رہنے کے بعد معجزانہ طور پر واپس ہوش میں آگئی۔

خاتون کرسٹی بورٹو فٹ نے ہوش میں آنے کے بعد یہ دعویٰ کرکے سب کو حیران کر دیا کہ ان 40 منٹ میں اس نے ایک الگ دنیا کا تجربہ کیا ہے۔کرسٹی کے مطابق اس نے بےہوشی کے دوران دیکھا کہ اس کی جلد پر عجیب نشان نمودار ہوگئے، اپنے گھر کو دیکھا جہاں اس کے والدین اداس تھے، شوہر اور بچوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی، اس نے کوشش کی کہ ان سے دریافت کرسکے کہ وہ اداس کیوں ہیں لیکن اس کی ہمت نہیں ہوئی۔

کرسٹی نے مزید بتایا کہ پھر میں نے اپنے کچھ دوستوں کی آواز سنی، آواز کا تعاقب کرکے دوسرے کمرے میں دیکھا تو میرے دوست دریافت کر رہے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے، جس پر میں نے انہیں بتایا کہ مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا، جسم ٹوٹ رہا ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ میں واپس لوٹ سکوں جس پرانہوں نے سختی سے مجھے واپس لوٹنے کا کہا۔

کرسٹی بورٹو فٹ کے مطابق جب وہ ان تمام تجربات سے گزر رہی تھی تو ادھر اسپتال میں ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا اور آخری رسومات کی تیاری کرنے کا کہہ دیا تھا کیونکہ میرے زندہ بچنے کی امید ختم ہوچکی تھی۔ تاہم کچھ ہی دیر میں معجزانہ طور پر مجھے ہوش آگیا، جس کے بعد میں مکمل طور پر خود کو صحتمند محسوس کر رہی ہوں جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن