پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کا انکشاف

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیرمملکت زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں، اس بات کا انکشاف زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آنے پر ہوا۔

اثاثوں کی تفصیل پر مشتمل دستاویز کا عکس

دستاویزی ثبوت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے اثاثوں کی کل مالیت 1کڑورو 20 لاکھ 2ہزار974 ہے۔

اثاثوں کی تفصیل پر مشتمل دستاویز کا عکس

دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت زرتاج گل کے اثاثوں میں7لاکھ67ہزار259 روپے کی کمی ہوئی۔ دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے والد نے انہیں 55تولہ سونا بطور تحفہ دیا۔

زرتاج گل کے 3 بینکوں میں 42 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے، دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے فرنیچر کی مالیت 30 ہزار روپے ہے۔جب کہ انہوں نے گزشتہ برس 2لاکھ35ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

اثاثوں کی تفصیل پر مشتمل دستاویز کا عکس

واضح رہے کہ زرتاج گل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp